تعارف

یہ ویب سائٹ ادارہ ’انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی اُمور‘(IRCRA) کے زیراہتمام شائع ہونے والے مجلہ سالنامہ تحقیقات کا آن لائن شعبہ ہے۔تحقیقات آن لائن کے قیام کا مقصدسماج میں رواداری، جمہوری اقدار اور بقائے باہمی کی ترویج کرنے والی معتدل آوازوں کے لیے   فورم کی تشکیل میں حصہ ڈالنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خاص طور پہ مسلم دنیا میں اِس حوالے سے کی جانے والی فکری مساعی کوسامنے لانا  بھی ایک اہم ہدف ہے تاکہ ان کے تجربات سے استفادے کی راہیں ممکن بنائی جاسکیں۔