تحقیقات ویب سائٹ کا آغاز: تعارف ومقاصد

0

یہ ویب سائٹ ادارہ ’انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی اُمور‘ (IRCRA)کے زیراہتمام شائع ہونے والے مجلہ سالنامہ ’تحقیقات‘ کا آن لائن شعبہ ہے۔ تحقیقات پرنٹ کے تحت اب تک دو خصوصی شمارے شائع ہوچکے ہیں جن کے نام یہ ہیں:

مسلم دنیا اور جمہوریت: تحدیات وامکانات(2021ء)

مسلم دنیا میں مذہبی آزادی:تحدیات وامکانات(2022ء)

اب رواں سال کے لیے جس موضوع کو منتخب کیا گیا ہے اس کا عنوان ہے: ’مسلم دنیا میں مذہبی تعلیم کے ماڈل:تعارف اور استفادے کی راہیں‘۔

تحقیقات بنیادی طور پہ سماج اور سماجی حرکیا ت کو موضوع بناتا ہے۔جمہوریت، مکالمہ اور رواداری کی روایت پر یقین رکھتا ہے،اور یہ سمجھتا ہے کہ سماجی اداروں کو ایک مسلسل فکری جدوجہد کے ارتقائی عمل کے ذریعے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

مقاصد:

اس مجلے کو آن لائن متعارف کرانے کے نمایاں مقاصد یہ ہیں:

  • IRCRAپچھلے دو برسوں کے دوران دو خصوصی مجلے شائع کرچکا ہے۔اور ہر سال کسی ایک اہم موضوع پر مجلہ کی اشاعت کا ارادہ رکھتا ہے۔ تحقیقات پرنٹ کی صورت شائع ہونے والا علمی وفکری مواد چونکہ بہت اہم ہوتا ہے اور اس کی تیاری میں بھی خاصی محنت صرف کی جاتی ہے۔ اس لیے یہ سوچا گیا کہ سارے مواد کو آن لائن بھی شائع کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جاسکے۔
  • تحقیقات آن لائن کے قیام کاایک مقصدسماج میں رواداری، جمہوری اقدار اور بقائے باہمی کی ترویج کرنے والی معتدل آوازوں کے لیے فورم کی تشکیل میں حصہ ڈالنا ہے۔
  • اس کے ساتھ ہی خاص طور پہ مسلم دنیا میں اِس حوالے سے کی جانے والی فکری مساعی کوسامنے لانا بھی ایک اہم ہدف ہے تاکہ ان کے تجربات سے استفادے کی راہیں ممکن بنائی جاسکیں۔
  • پاکستان کے مسائل کے تناظر میں مختلف حوالوں سے متنوع  آراء پائی جاتی ہیں، IRCRAان سب کا احترام  کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ خواہش بھی تھی اپنے نقطہ نظر کواردو زبان میں پہنچانے کے لیے ایک آن لائن شعبہ قائم کیا جائے۔
  • مز یدبرآں، پاکستان میں بہت سے ایسے نوجوان قلم کار ہیں جوجمہوریت ، مذہبی آزادی ،شہریت،آئین پسندی اور انسانی حقوق جیسے موضوعات پر لکھنا چاہتے ہیں،ان کے لیے ایک ایسا فورم فراہم کیا جائے جہاں وہ ان مخصوص موضوعات پر لکھ سکیں۔

پالیسی:

’تحقیقات‘ گفت وشنیداور اختلافِ رائے کو برداشت کرنے کے اصول پر یقین رکھتا ہے۔ساتھ ہی اس امر کا اہتمام کیا جائے گا کہ ایسا مواد شائع کیا جائے جو سماجی حوالے سےمفید، اور غیرمتعصبانہ ہو۔ تاہم اس میں شائع ہونے والے مضامین اور افکار سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مضامین ارسال کرنے کے لیے رابطہ:

ہم اس ویب سائٹ پر لکھنے کے لیے ہر ایسے فرد کو دعوت دیتے ہیں جو کسی بھی اہم سماجی موضوع پر کوئی  مدلل رائے رکھتا ہو اورمکالمہ  و رواداری کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنا چاہتا ہو۔مضامین اس ای میل پر ارسال کیے جاسکتے ہیں: [email protected]